پیپلز پارٹی کا آئندہ الیکشن میں سندھ سے بھی صفایا ہوجائے گا‘ صدر الدین راشدی

نواب شاہ(آن لائن)وفاقی وزیر برائے اوور سیز پاکستانی اور صدر پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی حکومتوں کے فیصلے باہر ہوتے ہیں پیپلز پارٹی صرف سندھ تک محدود ہوکر رہ گئی ہے آنے والے الیکشن میں سندھ سے بھی پیپلز پارٹی کا صفایا ہوجائے گا۔ان خیالات کا اظہار نواب شاہ کے قریب دولت پور میں نجی آئل کمپنی کے ڈپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے اس موقع پر انہوں نے کہاکہ سندھ میں حکومت نام کی چیز نظر نہیں آرہی ہے ہر کوئی اپنے مفادات کے پیچھے لگا ہوا ہے آج بھی سندھ کی حالت وہی ہے جو دس سال پہلے تھی پیپلز پارٹی کی حکومت اور وزراءصرف بیانات کی حد تک محدود ہیں جو زیادہ بولے گا اسی اتنا ہی بڑا عہدہ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ، سیہون سمیت اندروں سندھ میں اربوں روپے ترقیاتی کاموں میں اڑا دئے مگر عوام کو کیا سہولیات ملی وہ سب کے سامنے ہیں آج بھی سڑکیں ٹوٹی ہوئی گٹر ابلتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
صدر الدین راشدی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...