لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان میں بسنے والی ہندو برادری نے اپنا مذہبی تہوار ہولی روایتی جوش و خروش سے منایا۔ اس سلسلہ مندروں میں خصوصی تقریبات کا اہتمام بھی کیا گیا۔ گزشتہ روز لاہور میں کرشنا مندر راوی روڈ میں ہولی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو تھے۔ تقریب میں بورڈ حکام فراز عباس، پاکستان ہندو ویلفیئر کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر منوہر چند سمیت تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے سرکردہ رہنماﺅں سمیت ہندو کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ خلیل طاہر سندھو نے کہا ہولی رنگوںاورخوشیوںکا تہوار ہے جسے ہر سال کی طرح اس بار بھی پنجاب سمیت ملک بھر میںہولی کا تہوار ہندو برادری کی طرف سے مذہبی عقیدت اور جوش و جذبہ سے منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ہندو برادری سمیت تمام مذاہب کے لوگوں کی خوشحالی، ملک و قوم کی ترقی اور سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔اے پی پی کے مطابق وزیر مملکت اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے پاکستانی قو م کی جانب سے ہولی کے رنگارنگ تہوار پر ہندو برداری کو دلی مبارکباد دیئے ہوئے نیک تمناو¿ں کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا ہندو برادری پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
ہولی مبارکباد
ہولی