جاوید لطیف کا نام لینا توہین سمجھتا ہوں‘ نوازشریف نے ایکشن نہ لیا تو سمجھوں گا وہ خود پیچھے ہیں : عمران

پشاور/ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے (ن) لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف کا نام لینا اپنی توہین سمجھتا ہوں‘ جاوید لطیف کے پیچھے میاں صاحب کا ہاتھ ہے‘ انتظار کر رہاہوں نواز شریف کیا جاوید لطیف کے خلاف ایکشن لیں گے‘ پی ٹی آئی کا کوئی رکن ایسی حرکت کرتا تو اسے پارٹی سے نکال دیتا‘ نواز شریف کو جب دیکھیں سڑکوں کا افتتاح کرتے ہیں‘ سڑکیں اور پل بنانے سے قومیں نہیں بنتیں‘ انسانوں پر سرمایہ کاری سے قومیں بنتی ہیں‘ خیبر پی کے پورے پاکستان کی مثالی پولیس بن چکی ہے‘ خیبر پی کے میں سرکاری ہسپتال نجی ہسپتالوں کا مقابلہ کریں گے ۔ پشاور میں قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا مجھے آج خوشی ہے کہ ایک ہسپتال جس کا قاضی حسین احمد نے 2002ءمیں سوچا آج اس کے افتتاح کا حصہ ہوں۔ قاضی حسین احمد سے میری دوستی تھی۔ ہمارے خیالات ملتے تھے قاضی حسین احمد کرپشن کے خلاف تھے۔ پاکستانیوں کوخوددار دیکھنا چاہتے تھے۔ قاضی حسین احمد سے صرف فضل الرحمن سے اتحاد کے معاملے پر اختلاف تھا۔ انسانوں پر سرمایہ کاری سے قومیں بنتی ہیں۔ ملک میں یونیورسٹیاں اور ہسپتال بننے چاہئیں تھے۔ انہوں نے نے کہا وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ہسپتالوں کے نظام کو بہتر کیا۔ محکمہ پولیس اور ہسپتالوں میںمیرٹ پر سلیکشن ہونی چاہیے۔ کے پی کے میں 50 فیصد غریبوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ جرمنی اور جاپان میں انسانوں پر سرمایہ کاری ہوتی ہے۔ 10 سال میں سپر پاور بن گئے۔ خیبر پی کے میں پہلی بار انسانوں پر سرمایہ کاری ہوئی۔ خیبر پی کے میں سب سے زیادہ تعلیم پر پیسہ خرچ کیا گیا۔ انہوں نے کہا اگلے سال تک کے پی کے میں تمام غریبوں کو مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ سارے پاکستان میں خیبر پی کے کی پولیس کا چرچا ہو رہا ہے۔ خیبر پی کے میں سرکاری ہسپتال نجی ہسپتالوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ کوشش ہے اگلے سال تک کے پی کے میں سب لوگوں کو صحت کارڈ جاری کر دئیے جائیں۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق عمران خان نے کہا انتظار کر رہا ہوں نوازشریف کب مراد سعید سے معافی مانگیں۔ جاوید لطیف کے بیان پر نوازشریف کی جانب سے کارروائی کا انتظار ہے۔ انتظار کر رہا ہوں نوازشریف کب جاوید لطیف کو پارٹی سے نکالیں گے۔ جاوید لطیف کا نام لینا‘ اس سے متعلق بات کرنا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔ انہوں نے کہا نواز شریف نے جاوید لطیف کیخلاف ایکشن نہ لیا تو سمجھوں گا کہ وہ خود اس کے پیچھے ہیں۔عمران خان نے کہا قاضی حسین احمد مرحوم کا مولانا فضل الرحمن کےساتھ اتحاد کبھی سمجھ نہیں آیا، مرحوم کےساتھ میرے تقریباً تمام معاملات میں یکساں رائے ہوتی تھی۔ مزید براں اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے سپیکر پنجاب اسمبلی کے رویئے کی مذمت کرتے ہوئے کہا سپیکر نے اسلم اقبال کے خلاف غیر پارلیمانی الفاظ کہے۔ انہوں نے کہا کسی معزز رکن کو شٹ اپ کہنا کبھی نہیں سنا۔
عمران خان

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...