محل میں غیرمری مخلوق کا بسیرا‘ برازیلی صدر نے سرکاری رہائش گاہ خالی کر دی

برازیلیا (این این آئی)برازیلی صدر مائیکل مشیل تیمر نے دارالحکومت برازیلیا میں واقع اپنی رہائشگاہ خالی کر دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس گھر سے انہیں عجیب سا احساس ہوتا تھا اور راتوں کو ٹھیک سے سو بھی نہیں پاتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ شائد وہاں غیرمری مخلوق کا بسیرا ہے، میری اہلیہ کو بھی ایسا ہی محسوس ہوتا تھا۔اسی لئے میں نے نائب صدر کےلئے مخصوص رہائش گاہ منتقل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق انہوں نے اس سلسلے میں ایک پادری کی خدمات بھی حاصل کی تھیں مگر اس کا انہیںکوئی فائدہ نہیں ہوا تھا۔
برازیلی صدر

ای پیپر دی نیشن