غیر جانبداری اور خودمختاری کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیںگے،سیکرٹری الیکشن کمشن

لاہور(آئی این پی) سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن قبل ازوقت بھی90 روز میں الیکشن کروانے کیلئے صلاحیت رکھتا ہے ‘مردم شماری کے بعد انتخابی رولز پر نظرثانی کرنا ہوگی ‘ہم نے اپنی غیرجانبداری کومتاثر نہیں ہونے دینا ‘ہم سیاسی اثرو رسوخ قبول نہیں کرتے‘انتخابی اصلاحات کمیٹی کو تجویز بھیجی کہ تقرری کا طریقہ کار تبدیل کیا جائے‘کچھ لوگ الیکشن کمیشن کو بطور وزارت ٹریٹ کرناچاہتے ہیں۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹر ویو میں سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب نے کہا کہ 29جون 2017تک الیکشن کمیشن کے تمام انتظامات مکمل ہوجائیں گے وقت سے پہلے بھی ضرورت ہوئی تو ہم90روز میں الیکشن کرواسکتے ہیں اور قوم کیساتھ ملکر انتخابات کو مکمل طور پر شفاف بنایا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بھی جمہو ریت مضبوط کر نے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ‘اپنی غیر جانبداری اور خود مختاری کو کسی صورت متاثر نہیں ہونے دیں گے ، ایک سوال کے جواب میں سیکرٹری الیکشن کمیشن نے کہا الیکشن کمیشن اپنا کام ڈٹ کر کرتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...