نارنگ منڈی: مختلف دیہات سے ایک ہی رات میں چور44 گدھوں کو مار کر گوشت اور کھالیں ساتھ لے گئے

Mar 13, 2017

نارنگ منڈی (نامہ نگار) یونین کونسل مہتہ سوجا کے 6دیہاتوں دھوپ سڑی، ماڑی کلاں، ماڑی خورد، جئے سنگھ والاوغیرہ میں چوروں نے ایک ہی رات میں 44 گدھوںکو مار کر ان کی کھالیں اور گوشت ساتھ لے گئے۔ بتایا جاتا ہے نواحی مہتہ سوجا سے 15، جئے سنگھ والاسے 8، دھوپ سڑی سے2 اور ماڑی سے 13، کالاخطائی روڈ پر 6 گدھوں کو مختلف جگہوں سے چوری کیا گیا اور مختلف قبرستانوں میں لے جا کر ان کی کھالیں اتار کر ان کا گوشت اور کھالیں ساتھ لے گئے اور ڈھانچے قبرستانون میں پھینک کر فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں