پھولنگر: عطائی کے غلط انجکشن سے محنت کش جاں بحق، ورثا کا احتجاج

پھول نگر (نامہ نگار) عطائی کے غلط انجکشن لگانے سے محنت کش زندگی کی بازی ہار گیا۔ عطائی کی ورثاء کو دھمکیاں۔ تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں گھمن کے میں بھٹہ مزدور بوٹا کو گزشتہ روز معمولی بُخار ہونے پر علاج کیلئے گھمن کے میں عطائی یاسر کے کلینک پر لے جایا گیا جہاں پر عطائی یاسر نے اُسے غلط انجکشن لگا دیا جس کے نتیجہ میں بوٹا کو انفکشن ہو گیا اور حالت مزید بگڑ گئی۔ بعدازاں مریض کو ٹراما سنٹر پھولنگر لیجایا گیا جہاں پر مریض کی حالت تشویش ناک دیکھ کر اسے فوری طور پر جنا ح ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا جہاں پر وہ جانبر نہ ہو سکا اور زندگی کی بازی ہار گیا۔ متاثرہ خاندان نے صحافیوں کو بتایا کہ عطائی یاسر نے ہمیں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے کہا کہ میرا کوئی کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتا کیونکہ میرے ہاتھ اوپر تک جاتے ہیں۔ لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے شہباز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عطائی یاسر کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے غریب خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...