لندن(آئی این پی) سویڈن دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ کا حامل ملک بن گیا، پاکستان 196ویں نمبر پر ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے میں چھپنے والی سٹڈی رپورٹ کے مطابق سکینڈی نیویا کا ملک سویڈن دنیا کے سب سے زیادہ طاقتور پاسپورٹ کا حامل ملک ہے۔ سب سے زیادہ کارآمد اور طاقتور پاسپورٹس کے حامل ممالک کی لسٹ میں بیلجیئم دوسرے، اٹلی تیسرے، سپین چوتھے، آئرلینڈ پانچویں، فن لینڈ چھٹے، جرمنی ساتویں، ڈنمارک نویں اور سوئٹزرلینڈ دسویں نمبر پر براجمان ہے۔ سٹڈی رپورٹ کے مطابق سویڈش پاسپورٹ کے حامل شہری دنیا کے 176 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔ دوسری جانب مشرق وسطی میں متحدہ عرب امارات کا پاسپورٹ سب سے طاقتور مانا جاتا ہے جہاں کے شہری دنیا کے 122 ممالک میں بغیر ویزا کے سفر کر سکتے ہیں۔ مشرق وسطی کے دیگر ممالک میں کویت دوسرے، قطر تیسرے، بحرین چوتھے جبکہ سلطنت عمان پانچویں نمبر پر براجمان ہے۔ خیال رہے کہ اس سٹڈی رپورٹ میں پاکستان 196ویں نمبر پر ہے۔
سویڈن کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے زیادہ طاقتور، پاکستان کا 196 واں نمبر ہے
Mar 13, 2017