لاہور(خبر نگار)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے امریکہ کے معروف تعلیمی ادارے ہاورڈ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات نے ملاقات کے دوران کھل کر مختلف امور پر سوالات کیے۔ وزیراعلیٰ نے طلبا و طالبات کے سوالات کے انتہائی مدلل انداز میں جواب دیئے اور طلبا و طالبات نے ملاقات کے بعد کہا کہ ہمیں بے حد خوشی ہوئی ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے وزیراعلیٰ فلاح عامہ اور عوامی خدمت کا ایک شاندار ویژن رکھتے ہیں اور ہم ان کے خیالات سن کر بہت متاثر ہوئے ہیں۔ طلبا و طالبات کا کہنا تھا کہ پاکستان کا کلچر بہت زبردست ہے اور وزیراعلیٰ شہبازشریف نے صوبے میں تعلیم کے فروغ کیلئے بہترین انداز میں اقدامات کیے گئے ہیں۔