لاہور:اداکارہ ویناملک اور اسد خٹک کے درمیان خلع میں نیاموڑ آگیا ، دینی اورسماجی حلقے صلح کرانے کیلئے سرگرم ہوگئے .مولانا طارق جمیل ، جامعہ بنوریہ کے مفتی نعیم اور ملالہ یوسفزئی کے والد ضیا یوسفزئی نے دونوں سے رابطہ کرلیا ۔ خلع کے باوجود دونوں میں صلح کی امید باقی ہے .علیحدگی ختم کرنے کیلئے دینی اور سماجی شخصیات میدان میں آگئیں . انہوں نے وینا ملک اور ان کے شوہر سے زندگی کا سفر دوبارہ شروع کرنے کیلئے رابطہ کیا . ماضی کی تلخیاں بھلانے اور ایک دوسرے کی غلطی معاف کرنے پر قائل کیا جا رہا ہے. ملالہ یوسف زئی کے والد ضیا یوسفزئی نے صلح کی کوششوں میں کرداراداکیا ہے . بتایاگیا ہے کہ جلد تینوں افراد وینا ملک اور اسد خٹک کے ملاقات بھی کریں گے۔