اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) سینیٹ کے آزاد اراکین کو سات یوم کے اندر سرکاری و اپوزیشن بنچوں پر بیٹھنے کا فیصلہ کرنا ہوگا۔ پیر کو ایوان بالا کے اجلاس میں چیئرمین صادق سنجرانی نے بتایا کہ آزاد اراکین بشمول فاٹا کے ارکان سات روز کے اندر حکومتی و اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے حوالے سے آگاہ کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ قائد حزب اختلاف کے لئے ارکان اپنے نام جمع کرائیں گے تاہم جو بھی آزاد رکن حکومتی اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھنے کے فیصلے سے آگاہ نہیں کرے گا وہ قائد حزب اختلاف کے لئے حمایت نہیں کر سکے گا۔
آزاد سینیٹر
آزاد سینیٹروں کو 7 یوم کے اندر سرکاری واپوزیشن بنچوںکافیصلہ کرناہوگا
Mar 13, 2018