نواز‘شہباز‘ سعدرفیق‘ دانیال‘ جاویدہاشمی، گیلانی اور دیگر پر توہین عدالت‘ مشرف کے 2 عہدوں کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج ہوگی

Mar 13, 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پانامہ فیصلے کے بعد عدلیہ مخالف تقاریر کے معاملے پر نواز شریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، دانیال عزیز اور جاوید ہاشمی کے خلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئیں۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی آج سماعت کرے گا۔سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی، فردوس عاشق اعوان ، محمود اختر نقوی اور نیئر بخاری کے خلاف بھی توہین عدالت کی درخواست آج سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔سابق صدر مشرف کے2عہدے رکھنے کے خلاف درخواست آج سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں