مانچسٹر (عارف چودھری) مانچسٹر سیڈل ورتھ اور اولڈہم ایسٹ سے برطانوی پارلیمنٹ کی ممبر و شیڈو سیکرٹری برائے ورک اینڈ پینشن ڈیبی ابراہم نے استعفیٰ دے دیا ہے کیونکہ انکے سٹاف کے نامعلوم افراد نے ان پر ہراساں کرنے کا الزام لگایا ہے۔ لیبر پارٹی نے تحقیقات شروع کر دی ہے اور کہا ہے کہ یہ آفس میں کام کرنے والوں کی شکایت کا مسئلہ ہے لہذا اس بارے مزید وضاحت تحقیقات کے بعد ہی دی جا سکتی ہے ڈیبی ابراہم کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اوپر لگے بے بنیاد الزام کی مذمت کرتی ہیں اور اس پر قانونی کارروائی کو بھی خارج از امکان نہیں دیا۔