کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلوچستان سے سینٹ کے نومنتخب چیئرمین میر صادق سنجرانی کے منتخب ہونے کے بعد کوئٹہ کے پرکشش اور مہنگے ترین علاقے سروے ون 44 میں انکے بنگلے کے باہر علاقے کے لوگوں نے ڈھول پر رقص پیش کیا اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ انکے آبائی گائوں ضلع چاغی کی تحصیل نوکنڈی میں بھی مٹھائیاں تقسیم کی گئی ۔چیئرمین سینٹ کے بنگلے پر رنگ برنگی خوبصورت بتیاں لگائی گئی اور جشن کا سماں رات گئے تک جاری رہا۔ ضلع چاغی، دالبندین، نوکنڈی، واشک، نوشکی ودیگر علاقوں سے انکو ٹیلی فون پر مبارکباد بھی دی گئی۔
کوئٹہ کے مہنگے ترین علاقے میں سنجرانی کی رہائش گاہ کے باہر اور آبائی علاقے میں ڈھول کی تھاپ پر رقص، مٹھائیاں تقسیم
Mar 13, 2018