سانگلاہل(نمائندہ نوائے وقت)نواحی چک نمبر46چٹھے3روزہ چوہدری نصر اکرام چٹھہ میموریل کبڈی ٹورنا منٹ 15مارچ سے شروع ہوگااور17مارچ کو فائل کھیلا جائیگا،ٹورنامنٹ کا افتتاح محمد اعظم رونقی چٹھہ کریں گے۔ تقسیم انعامات کی تقریب میں ضلع کونسل ننکانہ محمد طاہر ملک مہمانان خصوصی ہونگے۔ تقریب میںیوتھ ونگ کے ضلعی رہنما چوہدری ذوالفقار علی باجوہ، میونسپل کمیٹی کے چیئرمین چوہدری حسن شاہ نواز ملہی،ضلعی عشر زکٰوۃ کمیٹی ننکانہ کے سابق چیئرمین چوہدری جاوید منصور پنوں،چوہدری محمد اشفاق وینس،چوہدری اعجاز گرداور،چوہدری حسن جاوید چٹھہ و دیگر شرکت کرینگے۔