لاہور(پ ر) سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامر جان کی ہدایت پر پشاور میں شروع ہونیوالی چوتھی بین الصوبائی گیمز کی تیاری کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کھلاڑیوں کے تربیتی کیمپ چوتھے روز بھی جاری رہے؟ باکسنگ کے تربیتی کیمپ نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے باکسنگ رنگ، ٹینس کے باغ جناح اور باسکٹ بال کے جمنیزیم ہال میں ہورہے ہیں۔ ڈائریکٹر سپورٹس جاوید رشید چوہان نے کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں کی تربیت کا جائزہ لیا۔
ڈائریکٹر سپورٹس جاوید رشید چوہان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے نوجوان باصلاحیت ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس کی صلاحیتوں کو نکھارکر دنیا کے سامنے لایا جائے۔ سپورٹس بورڈ پنجاب اس حوالے سے سرگرم ہے اور نوجوانوں کو سپورٹس کی جدید سہولتیں فراہم کر رہاہے۔
بین الصوبائی گیمز کی تیاری کیلئے سپورٹس بورڈ پنجاب میں کھلاڑیوں کی پریکٹس
Mar 13, 2018