کولمبو (اے پی پی) تین ملکی ٹی 20 سیریز میں (کل) بدھ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ سری لنکا میں بھارت، بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان تین ملکی ٹی 20 سیریز جاری ہے۔ سیریز کا پانچواں میچ (کل) بدھ کو بنگلہ دیش اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان آر پریما داسا سٹیڈیم، کولمبو میں کھیلا جائیگا۔ واضح رہے کہ سیریز میں سری لنکا، بھارت اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ سیریز کا فائنل میچ 18 مارچ کو اسی مقام پر کھیلا جائیگا۔