پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور فیبیو فوگنینی نے مینز ڈبلز کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی

Mar 13, 2018

انڈین ویلز (این این آئی)انڈین ویلز ماسٹرز پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق اور فیبیو فوگنینی نے مینز ڈبلز کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق انڈین ویلز میں جاری مینز ڈبلز مقابلوں کے پہلے رائونڈ میں پاکستان کے اعصام الحق اور ان کے اٹالین جوڑی دار فیبیو فوگنینی نے کروشیا کے نکولا میکٹچ اور آسٹریا کے الیگزینڈر پیا کو دلچسپ مقابلے کے بعد 2-6 ، 6-3 اور 10-5 سے ہرا کر اگلے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔

مزیدخبریں