امریکہ: ہیلی کاپٹر دریا میں گر گیا ،5 افراد ہلاک ،3زخمی

Mar 13, 2018

مین ہٹن(آن لائن) مین ہٹن میں ہیلی کاپٹر دریا میں گرکر تباہ ہونے سے 5 افراد ہلاک جب کہ 3زخمی ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں محو پرواز اے ایس 350 ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر انجن فیل ہونے کی وجہ سے گرا۔ ہیلی کاپٹر میں 8 افراد سوار تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فورا موقع پر پہنچیں جہاں انہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ڈوبنے والے افراد کو پانی سے نکالا۔حادثے میں ہیلی کاپٹر کا پائلٹ محفوظ رہا ہے تاہم دریا میں گرنیوالے افراد کو جب پانی سے نکالا گیا تو ان میں سے دو افراد کی موت ہوچکی تھی، پائلٹ سمیت باقی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

مزیدخبریں