سندھ کی تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے: مصطفی کمال‘ فنکشنل لیگ کے وفد سے گفتگو

کراچی (آئی این پی)فنکشنل لیگ کے رہنما صدرالدین شاہ راشدی کی سربراہی میں وفد نے پی ایس پی کے چیئرمین سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی سے ملاقات کی جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد مصطفی کمال نے کہاکہ ہمارا کسی سے ذاتی اختلاف نہیں‘ جو جماعت بھی سندھ اورپاکستان کی فلاح و بہود کے لئے کام کرے گی پاک سر زمین پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہوگی کیونکہ جو بات ہم پہلے دن سے کہتے آئے ہیں آج بھی اس پر قائم ہیں۔ ہم ضمیر فروش نہیں اصولوں پر قائم ہیں، سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کی تباہی کی زمہ دار پی پی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے10 سال میں سندھ کا جو حال کیا اس بدترین کارکردگی پرپیپلز پارٹی کو سپورٹ کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ کے امیدوار کو جیت پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔فنکشنل لیگ کے صدر الدین شاہ راشدی نے کہاکہ پی ایس پی ووٹ کی وجہ سے مظفر شاہ کامیاب ہوئے، ہم پی ایس پی کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم کسی قوت کے سامنے جھکنے والے نہیں اور2018 ء کا انتخابات شہری اور دیہی علاقوں کی تفریق ختم کردیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...