ہنگو(نوائے وقت رپورٹ) ہنگو میں ایک ہفتہ قبل3 بہنوں کو قتل کرنے والا ایک اور ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی پی او کے مطابق گرفتار ملزم خان اکبر نے قتل کا اعتراف کرلیا۔ قتل میں ملوث 6 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جاچکا ہے، قتل ہونے والی لڑکیوں نے اپنے باپ پر زیادتی کا الزام لگایا تھا اور میڈیکل رپورٹ میں لڑکیوں سے زیادتی ثابت ہوئی تھی، لڑکیوں کے والد محمداکبر کوپہلے ہی گرفتا رکرلیا گیا تھا۔