بھارت میں ہر گھنٹے میں ایک طالب علم خودکشی کرلیتا ہے: رپورٹ

نئی دہلی(صباح نیوز)بھارت میں خود کشی کرنے والے طالب علموں کی شرح میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔نیشنل کرائم رپورٹس بیورو 2015کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں ہر گھنٹے میں ایک طالب علم خود کشی کرتا ہے۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے موہالی میں ایک بارہویں جماعت کے طالب علم کی خودکشی کا افسوس ناک واقعہ دیکھنے میں آیا۔ سترہ سالہ طالب علم کرن ویر سنگھ طبعیات کے پرچے میں خراب کارکردگی کے باعث بہت پریشان تھا، اور امتحان دینے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی اس نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔خود کشی سے پہلے لکھے جانے والے خط میں اس نے لکھا تھا کہ میں بہت شرمندہ ہوں کہ آپ کی امیدوں پر پورا نہیں اتر سکا اور آپ کی خواہشات کو پورا نہیں کرسکا۔ میں اپنے دادا دادی سے بہت پیار کرتا ہوں، برائے مہربانی آپ ان کا بہت خیال رکھیے گا۔کرن ایک انتہائی قابل اور ذہین طالب علم تھا۔

ای پیپر دی نیشن