رائے ونڈ (نامہ نگار) چیف کوآرڈی نیٹر چودھری عامر اقبال سندھو نے کہا کہ نوازشریف پر جوتا پھینکا گیا ،عمران خان پر پھینکنے کی کوشش ناکام جیسے غیر اخلاقی فعل کی روک تھام اشد ضروری ہے ،سیاسی اختلافات درست ہیں،لیکن اس طرح کی حرکتیں ملک میں انتشار پھیلانے کی گھنائونی سازش کا حصہ ہیں،سب کچھ منصوبہ بندی سے کیاگیا ہے ،جس کا مقصد ملک میں جمہوری نظام کو تباہ کرنا ہے۔ عدم برداشت کا بڑھتا ہوا رجحان ملکی ترقی کیلئے دیمک ہے ،ایسے عناصر کی حوصلہ شکنی کرنی چاہئے۔
نواز شریف پر جوتا پھینکنا اور عمران پر حملہ کی کوشش جیسے افعال کی روک تھام ضروری ہے: عامر اقبال سندھو
Mar 13, 2018