سینیٹ الیکشن میں بنی گالہ اوربلاول ہاؤس ایک ہی بارگاہ میں سجدہ ریزہوگئے: نوازشریف

Mar 13, 2018 | 19:09

ویب ڈیسک

اسلام آباد میں مسلم لیگ ن کے جنرل ورکرزاجلاس سے خطاب میں نوازشریف نے کہا کہ دوہزارتیرہ میں عوام نے مجھے کروڑوں ووٹ دے کروزیراعظم منتخب کیا لیکن چارسال بعد مجھے گھربھیج دیا گیا۔چارسال میں نے ملک کے بارے میں سوچا جبکہ مسلم لیگ ن اورشہبازشریف نے دن رات ایک کرکے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کیا۔انھوں نے کہا کہ میرے ساتھ جوہوا اس کے بعد کسی منصوبے کاافتتاح کرنے کا دل نہیں چاہتا۔میرا دل اتنا بھی نہیں ٹوٹا کہ پیچھے ہٹ جاؤں۔جومشن چن لیا اس کی تکمیل تک کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گا.ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پچھلے سترسال جیسے گزرے ہیں اگلے سترسال ایسے نہیں ہونے چاہئیں۔آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ کا منشورچارالفاظ پرہوگا کہ ووٹ کوعزت دو،لاکھوں لوگ آج بھی یہی نعرہ لگارہے ہیں کہ ووٹ کوعزت دو،ووٹ کوعزت دینے کا مطلب عوام کے مینڈیٹ کوعزت دو.نوازشریف نے مخالفین کوتنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بنی گالہ اوربلاول ہاؤس ایک ہی بارگاہمیں سجدہ ریزہوگئے ۔یہ لوگ عوام کوبتائیں کہ اس جگہ جاکرکیوں جھکے۔یہ لوگ جھوٹے منافق اورچابی والے کھلونے ہیں ,ان کے قول وفعل میں تضاد ہے۔انھوں نے کہا کہ یہ پاکستانی قوم کے لیڈرنہیں بلکہ شرمندگی ہیں۔تم جیت کربھی ہارگئے ہم ہارکربھی جیت گئے.

مزیدخبریں