گجرات میں ایک شخص نے عمران خان کی جانب جوتا اچھال دیا جو قریب کھڑے تحریک انصاف کےرہنما عبدالعلیم خان کو جا لگا

Mar 13, 2018 | 22:52

 گجرات میں  پاکستان تحریک انصاف کا جلسہ جاری تھا کہ ایک نوجوان نے دوران تقریر عمران خان پرجوتا اچھال دیا۔ خوش قسمتی سے چیئرمین پی ٹی آئی تو اس حملے میں محفوظ رہے تاہم جوتا ان کے ساتھ کھڑے پارٹی کے مرکزی رہنما علیم خان کو جا لگا .واقعے کے بعد کارکنوں نے ملزم کو پکڑ کر اس کی خوب درگت بنائی جس کےبعداسےپولیس کےحوالے کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ سیاسی رہنما پر جوتا پھینکنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے۔ دس مارچ کو سیالکوٹ میں وزیرخارجہ خواجہ آصف پر سیاہی پھینکی گئی۔ گیارہ مارچ کو لاہور میں ایک تقریب کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف پرجوتا اچھالا گیا۔ اسی روز فیصل آباد میں عمران خان کی گاڑی پر بھی جوتا اچھالا گیا۔ چوبیس فروری کو نارووال میں وزیرداخلہ احسن اقبال پر بھی جوتا پھینکا گیا۔ عوام نے ان واقعات کو سیاستدانوں کی شعلہ بیانی کا شاخسانہ قرار دیا ہے.

مزیدخبریں