جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی طرف سے ملک گیر سطح پرتحفظ پاکستان رابطہ عوام مہم کاآغاز

لاہور(لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی طرف سے ملک گیر سطح پرتحفظ پاکستان رابطہ عوام مہم کاآغاز کردیا گیاہے۔ اس حوالے سے وسطی پنجاب کی صدر ربیعہ طارق نے کہا کہ مارچ کے مہینے میں ہم نے ملک بھر میں رابطہ عوام مہم کا پروگرام بنایا ہے جس کا بنیادی مقصد مادر وطن کے تحفظ کے لیے تمام پارٹیوں سے اختلافات کے باوجود آپس میں سیسہ پلائی دیوار بننا ہے اور پاکستان کے مقصد، نصب العین طریقہ کار سے عوام کو روشناس کرانا ہے۔

ای پیپر دی نیشن