اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹرسے)پاکستان تحریک انصاف اسلام آباد ریجن کی صدر فوزیہ ارشد نے کہا ہے کہ خواتین کی بہبود تحریک انصاف کے اصلاحاتی ایجنڈے میں سرفہرست ہے وزیر اعظم عمران خان کی 22 سالہ سیاسی جدوجہد کے ہر مرحلے پر خواتین نے صف اول میں انکا ساتھ دیا تحریک انصاف اپنے دور اقتدار میں خواتین کی بہبود کا ایجنڈا ترجیحی انداز میں مکمل کرے گی انہوں نے یہ بات خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین ہماری معاشرتی زندگی کا مرکزی کردار ہیںخانگی امور سے قومی معاملات تک ہماری خواتین بھرپور انداز میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں نئے پاکستان کی تعمیر کی تحریک میں ہر شعبہ زندگی سے وابستہ خواتین نے اپنا حصہ ڈالا اور ملک و قوم کو ایک نئے دور سے ہم آہنگ کرنے کیلئے شب و روز محنت کی وقت آگیا ہے کہ قوم کی تعمیر میں خواتین کے کردار کو مزید اجاگر کیا جائے اور معاشرے کے اس متحرک ترین طبقے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کی جائیں ۔تحریک انصاف شعبہ خواتین ہر شعبہ زندگی سے وابستہ خواتین کیلئے موزوں ترین پلیٹ فارم ہے۔