نمل کے شعبہ اردو کے زیر انتظام غزل گائیکی کے مقابلے


اسلام آباد( نا مہ نگار)نیشنل یونیورسٹی آف ما ڈرن لینگوئجز (نمل) کے شعبہ اردو کے زیر انتظام غزل گائیکی کے مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے 17طلباء نے شرکت کی ، مقابلے کے منصفین میںسنگر مسلم حبیبی اور عابد سیال شامل تھے، تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل نمل بریگیڈئیر محمد ابرہیم تھے جبکہ ڈین لینگویجز ڈاکٹر سفیر اعوان، ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر شاہد صدیقی، صدر شعبہ اردو ڈاکٹر روبینہ شہناز اور دیگر مہمان اور طلباء کی کثیر تعداد بھی اس موقع پر موجود تھی۔طلباء نے اپنے فن کا مظاہر ہ کیا اور شرکاء سے بھر پور داد وصول کی ۔

ای پیپر دی نیشن