بھارت کا پاکستان مخالف بیانیہ دنیا نے مسترد کر دیا: کنور عمران سعید

Mar 13, 2019

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے نائب صدر کنور عمران سعید ایڈووکیٹ اور ضلعی رہنما و سابق رئیس بلدیہ حاجی میاں محمد شفیق اشرفی نے کہا ہے کہ پاکستان مخالف سازشیں کرنے والوں کو منہ کی کھانا پڑی ہے بھارت کا پاکستان مخالف بیانیہ پوری دنیا نے مسترد کردیا ہے جو وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں اور موثر اقدامات کا ثمر ہے، پاکستان خطہ میں امن کا خواہاں ہے جس کیلئے بھارت کو امن مذاکرات کی میز پر آنے کی دعوت دے رہا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری عمرمشتاق ورک ، ملک حبیب سلطان کھوکھر ، ملک افتخارکھارا ڈوگر، پیر سکندر شاہ ، انعام الحق گجر، احسن حبیب شیخ کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مفادپرستی اورکرپشن کی سیاست کا باب بند ہوچکا ہے نہ کسی کو ڈیل ملے گی نہ ڈھیل دی جائے گی موجودہ حکومت عوامی مسائل کے حل میں نہایت سنجیدہ ہے اس راہ میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی بجائے اپوزیشن جماعتیں بھی اپنا حصہ ڈالیں، انہوں نے کہا کہ قوم میں اتحاد ویکجہتی کی فضا قائم ہو تو ہم ہرجارحیت کے پرخچے اڑاسکتے ہیںپاکستان ایٹمی قوت کا حامل ملک ہے جسے طفیلی ریاست بنانے کا خواب دیکھنے والے ممالک احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔

مزیدخبریں