لیگ میں شریک سمت پٹیل پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے گرویدہ

Mar 13, 2019

لاہور(آئی این پی) بھارتی پس منظر رکھنے والے سمت پٹیل پاکستانیوں کی مہمان نوازی کے گرویدہ ہوگئے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے آل رانڈر نے کہا کہ میرے خاندان کا تعلق بھارت سے ہے، کراچی میں اتنی مہمان نوازی اور خاطر داری ہوئی کہ تاثر یکسر تبدیل ہوکر رہ گیا، ایک بھارتی ہوتے ہوئے یہ دورہ یادگار رہا، کراچی میں اندازہ ہوا کہ پاکستانی کرکٹ کے حوالے سے کتنے پرجوش ہیں۔

مزیدخبریں