لاہور ( سپیشل رپورٹر)امیر جماعت اسلامی لاہور ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ اسلام عورتوں کے حقو ق اور معاشرے میں ان کے جائز مقام کا سب سے بڑا محافظ ہے۔ دنیا کے تمام مذاہب کی نسبت عورت کو سب سے زیادہ حقوق اسلام نے دیئے ہیں ۔ اسلام عورتوں کے حقوق کے تحفظ کا علمبردار ہے اور وہ بے حیائی اور بے ہودگی کی اجازت نہیں دیتا ۔ اسلام نے عورت کو عزت ، حقوق اور معاشرے میں ایک اعلیٰ مقام عطاء کیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے جماعت اسلامی علاقہ غربی لاہور کے منعقدہ اجلاس میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علی ارتضی حسنی ، غلام حسین بلوچ ، خالد ، اکرم مغل ، طیب صدیقی ، نثار عابد، قار احمد ، انجم رضا خان سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی ۔