جب لوگوں کا ہم پرعدم اعتماد ہوگا توعدالتوں کا فائدہ نہیں ،جسٹس اطہرمن اللہ

اسلام آباد(آئی این پی) چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا ہے کہ جب لوگوں کا ہم پراعتماد نہیں ہوگا توعدالتوں کا فائدہ نہیں ہے،کوشش ہے لوگوں کوان کے گھرکی دہلیزپرانصاف مہیا ہو ، سلام آباد کے لوگوں کے لیے عدالتی ماڈل نظام ہونا چاہیے، ڈسٹرکٹ کورٹ کا ماحول بچوں کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں ڈسٹرکٹ کورٹ کی عدالتوں کوالگ الگ کرنے سے متعلق کیس پرسماعت ہوئی۔ڈپٹی کمشنراسلام آباد حمزہ شفقات اور وکلاعدالت کے روبرو پیش ہوئے، عدالت نے ڈی سی کومناسب جگہ سے متعلق رپورٹ دینے کا حکم دے دیا۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کا ماحول اگربچوں کے لیے ٹھیک ہے توبچوں کو وہاں بھیجنا چاہیے، ہمیں پتہ ہے وہ ماحول بچوں کے لیے ٹھیک نہیں ہے، ڈسٹرکٹ کورٹ کے بخشی خانے کا برا حال ہے۔ چیف جسٹس ریمارکس دیے کہ ہمیں لوگوں کا اعتماد حاصل کرنا ہے۔ جب لوگوں کا ہم پراعتماد نہیں ہوگا توعدالتوں کا فائدہ نہیں ہے، کوشش ہے لوگوں کوان کے گھرکی دہلیزپرانصاف مہیا ہو۔

ای پیپر دی نیشن