بہار (نیوز ڈیسک) بھارت میں اقلیتوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے اور بھارتی ریاست بہار میں پولیس نے دو مسلمانوں کو حراست میں لیکر، بدترین تشدد کا نشانہ بناکر20 گھنٹے میں ہی موت کی نیند سلادیا گیا۔ تسلیم اور غفران پولیس حراست میں تشدد سے مارے گئے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تصدیق ہوگئی۔واقعے کے خلاف ریاست بہار کے ضلع سیتامرہی میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں،جبکہ حالات کشیدہ ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق محمد تسلیم اور محمد غفران کو قتل اور لوٹ مار کے کیس میں 5مارچ کو گرفتار کیاگیا۔ ہسپتال ذرائع نے بتایا کہ پولیس حراست میں بدترین تشدد کے بعد تسلیم اور غفران کو بے ہوشی کی حالت میں اسپتال لایا گیا۔ادھر اہل خانہ کے مطابق دونوں افراد کو جھوٹے الزامات میں گرفتارکیاگیا۔واقعے میں ملوث آٹھ پولیس اہلکار وں کومعطل کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی پولیس نے اب تک اپنے پیٹی بند بھائیوں کو گرفتار نہیں کیا۔