آبی دہشت گردی، بھارت نے دریائے چناب کا پانی بگلیہار ڈیم میں روک لیا

سیالکوٹ (نامہ نگار) بھارت نے آبی دہشت گردی کرتے ہوئے دریائے چناب کا پانی بگلیہاڑ ڈیم میں روک لیا ہے جس کے نتیجہ میں ہیڈمرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد صرف نوہزار سات سو کیوسک رہ گئی ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے دریائے چناب سے نکلنے والی نہر مرالہ راوی لنک میں پانی کا بہائو سات ہزار کیوسک سے کم ہوکر تین ہزار اکتیس کیوسک اور دوسری نہر اپرچناب کا پانی چھ ہزار ایک سو کیوسک رہ گیا۔ ترجمان محکمہ ایری گیشن کے مطابق دریائے چناب میں مقبوضہ کشمیر سے آکر شامل ہونے والے دو دریائوں دریائے مناور توی کا پانی بھی کم ہوکر نو سو چونتیس کیوسک اور دریائے جموں توی کا پانی بھی کم ہوکر دو ہزار چار سو پندرہ کیوسک رہ گیا اور یہ پانی شامل ہونے سے دریائے چناب کے پانی کی مجموعی آمد تیرہ ہزار ایک سو اکتیس کیوسک رہی۔

ای پیپر دی نیشن