سرینگر (اے این این) نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے جموںوکشمیرمیں متعینہ وقت کے اندر اسمبلی انتخابات نہ کرانے کو جمہوریت کیلئے دھچکا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ بہت غلط ہے اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ مودی سرکار یہاں کچھ گڑبڑ کرنا چاہتی ہے اور یہاں ایسا نظام لانا چاہتی ہے جو ان کے حق میں ہو، مگر ایسا نظام نہیں آئے گا، یہاں کے لوگ ہوشیار ہیں اور وہ ان مذموم سازشوں کو ناکام بنا کر ہی دم لیں گے۔
مودی سرکار کشمیر میں گڑبڑ کرکے مخصوص نظام لانا چاہتی ہے: فاروق عبداللہ
Mar 13, 2019