نئی دہلی (صباح نیوز)ہندوستان کی بڑی اپوزیشن جماعت کانگریس نے آرایس ایس اوربی جے پی پر کڑی نکتہ چینی کی۔کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے دہلی میں کانفرنس سے خطاب میں راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس)اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر نفرت اور خوف پھیلانے کا الزام لگاتے ہوئے کہاکہ کانگریس کارکنوں میں ملک میں تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے اور وہ کسی سے خوف زدہ ہونے والے نہیں ہیں۔راہل گاندھی کا کہنا تھا کہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے نظریات خوف زدہ کرنے والے ہیں۔کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے جموں کشمیر میںانتخابی مہم کی کمان سابق ریاستی وزیر اعلی غلام نبی آزاد کو سونپ دی ہے۔کانگریس صدر راہول گاندھی نے جموں کشمیر کیلئے انتخابی انتظامی کمیٹی کی تجویز کی منظوری دی جس کے دوران اس کمیٹی کا صدر راجیہ سبھا میں پارٹی کے لیڈر اور سابق ریاستی وزیر اعلی غلام نبی آزاد کو دی۔