اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے آن لائن اور آن ارائیول ویزا کی فراہمی کا نظام تیار کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی آن لائن ویزا سسٹم امریکی اور برطانوی نظام کی طرز پر بنایا گیا ہے۔ نادرا نے تین ماہ کی مختصر مدت میں ای ویزا سہولت کے لئے نظام بنایا۔ ویزا حصول کا عمل تین مراحل میں فوری طور پر مکمل ہوگا، پہلے مرحلے میں ویزا فیس، درخواست اور دستاویزات آن لائن جمع ہوں گی۔ دوسرے مرحلے میں ویزا کی کارروائی اور تیسرے مرحلے میں اجرا ہوگا، پاکستان کے آن لائن ویزا کی سہولت 175ممالک کے شہریوں کو سہولت ملے گی۔ جرمنی، اٹلی، فن لینڈ ، نیوزی لینڈ سمیت 50ممالک کے شہریوں کو ائیر پورٹ پر ویزہ ملے گا۔ سوئٹرز لینڈ ، آئس لینڈ، مالٹا، کویت، جاپان بھی فہرست میں شامل ہیں ، بزنس ویزہ حاصل کرنے والے ممالک میں برازیل کینیڈا، چین، ڈنمارک ، فرانس شامل ہیں۔