باب دوستی چمن پر ہرشہری کے لیے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار

کوئٹہ(آئی این پی ) پولیو کی روک تھام کے لیے باب دوستی چمن پر ہر فرد کے لیے پولیو ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ،25 مارچ سے دوستی گیٹ پر ہرعمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کی جارہی ہے، باب دوستی پر ماہانہ 5 سال سے کم عمر کے 40 ہزار سے زائد بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملک میں پولیو کے جڑ سے خاتمے کے لیے افغانستان سے سرحد پار کرنے والے ہر فرد کے لیے پولیو کی ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں 25 مارچ سے دوستی گیٹ پر ہرعمر کے افراد کی ویکسی نیشن شروع کی جارہی ہے، جس کے تحت 10 سال کی عمر تک کے بچوں کو بارڈر کراس کرنے پر ہر بار انسداد پولیو کی ویکسی نیشن لازمی ہوگی جب کہ 10 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسی نیشن کے بعد کارڈ بھی مہیا کیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن