بی جے پی کا نیا ڈرامہ‘ فوجیوں کی تصاویر والی ساڑھیاں متعارف کرا دیں

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست راجستھان میں بی جے پی کا نیا ڈرامہ‘ خواتین ووٹرز کو لبھانے کے لئے فوجی حملے کی تصاویر کے ساتھ ساڑھیاں متعارف کروا دیں۔ لوک سبھا کے انتخابات میں بی جے پی کا واحد ایجنڈا پاکستان بھارت تنازعے کو الیکشن کے دوران کیش کرانا ہے۔ الیکشن کمیشن نے بینرز میں فوجی تصاویر کے استعمال پر پابندی لگائی تو بی جے پی نے نیا طریقہ ڈھونڈ لیا۔ خواتین ووٹرز کو لبھانے کے لئے فوجیوں کی تصاویر کے ساتھ ساڑھیاں متعارف کرا دیں۔ راجستھان کی دکانوں میں ہر جگہ مودی اور بالاکوٹ حملے کے ساتھ تصاویر والی ساڑھیوں کی بھرمار ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راجستھان انتخابات میں فتح کے لئے بی جے پی کی اہم چھ ریاستوں میں سے ایک ہے جہاں مودی سرکار کی جماعت کا ووٹ بینک باقی ریاستوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن