پاکستان سپر لیگ 4: پلے آف مرحلہ آج سے شروع، گلیڈی ایٹرز، زلمی مد مقابل ہونگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر+نمائندہ سپورٹس )پاکستان سپرلیگ فورکا پلے آف مرحلہ آج سے شروع ہوگا۔ پہلے کوالیفائر میں ٹاپ2ٹیمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیںمدمقابل ہوں گی۔ فاتح ٹیم براہ راست فائنل کھیلے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کل کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دوسرے میچ کی فاتح ٹیم کیساتھ کھیلے گی۔آج میچ پاسکتانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا ۔ پاکستان سپر لیگ فور میںکوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائٹڈ، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کی ٹیمیں اگلے مرحلے میں پہنچی ہیں۔پشاور زلمی نے گروپ مرحلے میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔ زلمی نے 10میچ کھیل کر 14پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی دس میچ کھیل کر14پوائنٹس حاصل کیے ہیں اور گروپ مرحلے میں دوسری پوزیشن حاصل کی ہے۔پلے آف مرحلے میں 13مارچ کو میگا ایونٹ کی ٹاپ ٹیمز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہوگا اور جیتنے والی ٹیم فائنل کیلئے کوالیفائی کر لے گی۔ایلمینیٹر مرحلہ میں 14مارچ کو کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ ٹکرائیں گے۔ 14مارچ کو جیتنے والی ٹیم کا مقابلہ پلے آف میچ ہارنے والی ٹیم سے 15مارچ کو ہو گا، میچ کی فاتح ٹیم فائنل کھیلے گی اور ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔ملک میں کرکٹ کا جنون عروج پر ہے، ہر طرف شائقین کرکٹ پی ایس ایل پر تبصرہ کررہے ہیں، بچے بڑے ہر کوئی کرکٹ کے بخار میں مبتلا ہے۔کراچی میں عالمی شہرت یافتہ کرکٹرز کو دیکھ کر کرکٹ کے دیوانے خوشی سے پھولے نہیں سما رہے، ان کے مطابق تمام میچز اب ملک میں ہونے چاہیئں۔نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ کی ٹیمیں پریکٹس کیلئے آئیں تو شین واٹسن ان کے ہمراہ موجود نہ تھے۔بعدازاں معلوم کرنے پر پتا چلا کہ شین واٹسن نے کراچی کے گرم موسم کو مدنظر رکھتے ہوئے پریکٹس سیشن میں شرکت نہیں کی۔شین واٹسن نے ابتدا میں پی ایس ایل کے بقیہ میچز کیلئے پاکستان آنے سے معذرت کی تھی مگر بعد میں وہ بھی پاکستان آنے پر آمادہ ہوگئے۔پاکستان سپر لیگ ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان محمد سمیع کا کہنا ہے کہ ہماری ٹیم زبردست فارم میں ہے اور آنے والے میچ کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد سمیع نے کہا کہ ہماری ٹیم زبردست فارم میں ہے اور آنے والے میچ کو بہت سنجیدگی سے لے رہے ہیں جبکہ ایلکس ہیلز کے آنے سے ٹیم کی بیٹنگ اور زیادہ مضبوط ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے اور شائقین اچھی کرکٹ کو سپورٹ کرتے ہیں، غیر ملکی کھلاڑی کراچی کے کراوڈ سے بہت خوش ہیں۔ قومی ٹیم میں شمولیت سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا انتخاب سلیکٹرز کرتے ہیں اور میری توجہ پی اس ایل پر ہے۔محمد سمیع نے پی ایس ایل کے باعث ملنے والے ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کیلئے یہ بہت اچھی بات ہے کہ نوجوان فاسٹ باولرز مل رہے ہیں جبکہ جونیئر اور سینئر کھلاڑیوں سے ہی ٹیم بنائی جاتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...