واشنگٹن (آئی این پی ) امریکہ نے روس اورکیوباپرالزام عائد کیا ہے کہ وہ صدرنکولس ماڈوروکی حمایت کرکے وینزویلا میں سیاسی بحران پیدا کررہے ہیں۔یہ بات امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیونے واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نیکہاصدرٹرمپ نے ماڈورو پردبائوبڑھانے اوروینزویلاکے اپوزیشن لیڈر جون گوئدو کی حمایت کیلئے متعدداقدامات کئے ہیں۔