کوالالمپور (اے این این) ملائشیا میں پولیس نے چھے مصریوں اور ایک تیونسی کو شمالی افریقا سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد گروپ سے روابط کے الزام میں گرفتار کرکے ملک سے بے دخل کر دیا ہے۔ملائشیا کی قومی پولیس کے سربراہ محمد فوزی ہارون نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک مصری اور ایک تیونسی شہری کے بارے میں انصار الشریعہ التونسیہ کے ارکان ہونے کا شبہ ہے۔یہ گروپ شمالی افریقا میں فعال ہے اور اس کو اقوام متحدہ نے دہشت گرد قرار دے رکھا ہے۔