بہاولنگر سے نواب احمد حسن کی شمولیت، ہر سطح پر پارٹی کو فعال کیا جا رہا ہے: پرویزالٰہی

لاہور (صباح نیوز) سپیکر پنجاب اسمبلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے آزاد امیدوار پی پی 240 بہاولنگر نواب احمد حسن خان لکھویرا نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ، رکن قومی اسمبلی مونس الٰہی اور چودھری احسان الحق ایم پی اے بھی موجود تھے جبکہ وفد میں محمد عمران ایوب خان سلدیرا، پیر محمد یار چشتی، نذر حسین خان لکھویرا اور دیگر سیاسی رہنما شامل تھے۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ہماری پارٹی پنجاب میں بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت کرنا ہی ہمارا منشور ہے، تحصیل، یونین کونسل اور ضلع کی سطح پر پارٹی کو فعال کیا جا رہا ہے۔ نواب احمد حسن خان نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کی وزارتِ اعلیٰ کے دور میں صوبے نے جو ترقی کی اس کی مثال نہیں ملتی، اب لوگ اس ترقی کو یاد کر رہے ہیں، ہر طرف خوشحالی کا دور دورہ تھا، چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی کے ویژن کو لے کر ہم آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن