انقرہ(این این آئی)ترک صدر نے یونانی سرحدی محافظوں پر الزام عائد کر دیا کہ وہ ترکی سے یورپی یونین داخل ہونیکی کوشش کرنیوالے مہاجرین کو واپس دھکیلنے کے لیے نازیوں والا طریقہ کار اختیار کیے ہوئے ہیں۔ ترک صدر نے کہا کہایتھنز حکومت ان مہاجرین کو یورپی یونین کے امیر ملکوں میں داخلے کی اجازت دے۔ پارلیمان میں اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ یہ ویسا ہی سلوک ہے، جیسا ماضی میں نازیوں نے کیا تھا۔ترک صدر نے پارلیمان میں ایسی ویڈیوز دکھائیں۔