قطر میں لیبر کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں جاری ہیں: امریکہ

دوحہ(این این آئی)امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے گذشتہ روز جاری کردہ سالانہ رپورٹ میں کہا گیا کہ قطر میں عوامی شعبے، تعمیرات اور گھروں میں کام کرنے والے ملازمین کے بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق رپورٹ قطر میں مختلف تعمیراتی منصوبوں میں کام کرنیوالے مزدوروں کو خاطر خواہ تحفظ حاصل نہیں۔ قطر میں مزدوروں اور لیبر کے حوالے سے بین الاقوامی معیارات کا خیال نہیں رکھا جاتا۔اس کیساتھ ساتھ عملے کومتعلقہ کام میں احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا کوئی معقول تربیتی انتظام موجود نہیں جس کے نتیجے میں لیبر مشکل اور پْر خطر حالات میں کام کرنے پر مجبور ہے۔

ای پیپر دی نیشن