ایتھنز(این این آئی) یونانی حکومت نے کہا کہ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ترکی سے یونان داخل ہونے کی غیرقانونی کوشش کرنیوالے 42 ہزارسے زائد مہاجرین کو واپس دھکیل دیا گیا ہے۔ یونانی فورسز نے تارکین وطن افراد کیخلاف واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا ہے۔ ادھرترکی نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ سرحدوں پر فائرنگ کے نتیجے میں چار مہاجرین ہلاک ہوگئے ۔ تاہم یونان نے ان الزامات کو مسترد کر دیااورکہاکہ ملکی سرحدوں کی حفاظت ان کی ڈیوٹی ہے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ہے۔