ڈی جی پر الزامات: نیب ملتان بھی شوکت بسرا کیخلاف اچانک متحرک

Mar 13, 2020

ملتان(ملک اعظم سے) حکومت پنجاب کے ترجمان شوکت بسرا کی جانب سے ڈی جی نیب عتیق الرحمن کے خلاف کرپشن‘ اختیارات کے ناجائز استعمال جیسے سنگین الزامات عائد کئے جانے کے بعد نیب ملتان بیورو بھی اچانک حرکت میں آ گیا ہے ایڈیشنل ڈائریکٹر سٹاف سید رضوان شاہ نے سابق ایم پی اے شوکت محمود بسرا انکی اہلیہ اور چار بیٹوں کے اثاثوں کی تلاش کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے اس حوالے سے بہاولنگر ملتان سمیت اہم دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو فوری طور پر شوکت محمود بسرا اور انکے خاندان کی زرعی زمین سکنی پلاٹس اور کمرشل مارکیٹ یا دکانات کی تفصیلی رپورٹ نیب ملتان آفس بھجوانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں نیب نے حکومت پنجاب کے ترجمان کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹیز ڈویلپمنٹ اتھارٹیز سے بھی جائیدادوں کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جبکہ اکاؤنٹس کی چھان بین کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے معلوم ہوا ہے حکومت پنجاب کے ترجمان سابق ایم پی اے شوکت بسرا نے گزشتہ ایک ماہ سے مختلف الیکٹرانک چینلز پر ڈی جی نیب کی جانب سے انکے خلاف جاری کارروائی پر سوال اٹھائے ڈی جی نیب کے سروس ریکارڈ پر بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا انھوں نے مختلف ٹی وی چینلز پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی جی میرٹ سے ہٹ کر کام کرتے ہیں اور ذاتیات کی بنیاد پر کیس تیار کرتے ہوئے اپنے مخالفین کو ٹارگٹ کرتے ہیں ان کے اس طرح کے بیانات کے بعد نیب ملتان بھی فوری حرکت میں آگیا ہے اس حوالے سے نیب ملتان کی جانب سے مارچ میں ہی ایک لیٹر جاری کیا گیا جس میں حکومت پنجاب کے ترجمان شوکت محمود بسرا انکی بیوی رضوانہ ریاض بیٹوں محمد احمد طلعت محمود ثاقب محمود اور سرفراز بسرا کی زرعی سکنی اور کمرشل جائیدادوں کی تفصیل بھجوانے کی ہدایات جاری کیں ہیں نیب کے نوٹس میں ڈپٹی کمشنرز کو دبے لفظوں میں تنبیہہ کی گئی ہے اگر اس نوٹس کے مطابق فوری طور پر مطلوبہ معلومات فراہم نہ کیں گئیں تو انکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

مزیدخبریں