لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں آج ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں نیشنل سٹیڈیم کراچی میں رات سات بجے مد مقابل ہونگی۔ ملتان سلطانز کے ہیڈ کوچ اینڈی فلاور نے کہا ہے کہ ٹیم کی اب تک کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔ امید ظاہر کی کہ انکی ٹیم لیگ کے آئندہ میچز میں بھی اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کریگی۔ پشاور زلمی کیخلاف میچ میں ٹیم کو مربوط حکمت عملی کے تحت میدان میں اتاریں گے۔پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ اور بائولنگ کوچ محمد اکرم نے کہا ہے کہ پشاور زلمی نے ٹاپ فور میں پہنچنے اور کامیابی کیلئے پلان ترتیب دیدیا ہے، پی ایس ایل ینگ کرکٹرز کو ایکسپوژر دینے کا آئیڈیل پلیٹ فارم ہے، میچوں کی شیڈولنگ کرتے وقت شہر کے موسم کا خیال ضرور رکھنا چاہئے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ سے درخواست کروں گا کہ ان کرکٹرز کی نشاندہی کرنے کے بعد ان کی صلاحیتوں میں مزید اضافہ کیا جائے۔ایسے کرکٹرز کی مزید حوصلہ افزائی ہونی چاہئے۔ پی ایس ایل ینگ کرکٹرز کو ایکسپوژر دینے کا آئیڈیل پلیٹ فارم ہے۔
سلطانز، زلمی آج مد مقابل، فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھیں گے: اینڈی فلاور، کامیابی کیلئے پلان تیار: محمد اکرم
Mar 13, 2020