فٹبالر ڈینیئل میں کرونا کی تشخیص، رونالڈو بھی قرنطینہ میں چلے گئے

لاہور(سپورٹس ڈیسک) پرتگالی فٹ بالر اور یوینٹس ٹیم کے کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے ٹیم ممبر ڈینیئل رگانی مہلک وائرس کرونا کی تشخیص کے بعد خود کو گھر میں محصور کرلیا ہے۔ پرتگالی سٹار رونالڈو اپنی والدہ کی عیادت کیلئے اپنے آبائی وطن پہنچے تھے، جنہیں فالج کا اٹیک ہوا تھا۔ رونالڈ شمالی اٹلی کیلئے روانہ ہونا چاہتے تھے تو ٹیم ممبر ڈینیئل رگانی کے کرونا میں مبتلا ہونے کی خبر ملی۔ رونالڈو اور ڈینیئل نے انٹرمیلان میچ کے دوران ایک ہی ڈریسنگ روم کا استعمال کیا تھا۔ا اس دوران فٹبال ٹیم سمیت جتنے بھی افراد نے ڈینیئل رگانی سے رابطہ رکھا ہے ان سب کو قرنطینہ (الگ تھلگ رہنے) میں رہنے کی ضرورت ہے‘کرسٹیانو رونالڈ و قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اٹلی نے کھیلوں کے تمام مقابلے منسوخ کردئیے تھے ۔خیال رہے کہ ڈینیئل رگانی دوسرے فٹبالر ہیں جنہیں کرونا وائرس میں مبتلا پایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...