کلرسیداں(نامہ نگار) کلر سیداں پولیس کے ہاتھو ں ہلاک ہونے والے دونوں بھائیوں کی تدفین اٹھا ئیس گھنٹوں بعد بینک چوک کنوہا میں کر دی گئی ۔پو لیس مقابلے میں دونوں بھائیوں ناصر شفاعت اور منصور شفاعت کی ہلاکت کے ساتھ ہی پولیس نے ان کے والد شفاعت ولد لال کو بھی گرفتار کر لیا تھا ۔پولیس کے مطابق شفاعت اپنے ہاتھوں میں مو جو د پستول کا لائسنس پیش نہ کر سکاجس کے باعث چو بیس گھنٹوں تک ہلاک ہونے والے دونوں بھائیوں کی نعشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال راولپنڈی کے مردہ خانے میں پڑی رہیں ۔دن کے اوقات میں شفاعت حسین کی ضمانت کے بعد رہائی ملی اور اس نے راولپنڈی جا کر نعشیں وصول کیں اور دونوں بھائیوں کو رات گئے بینک چوک کنوہا میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونیوالے دو بھائیوں کی اٹھائیس گھنٹوں بعد تدفین
Mar 13, 2020